QR CodeQR Code

امریکی قونصل خانے کا، شہری عبادالرحمان کو ہلاک کرنے والے امریکی باشندے اور ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار

20 Feb 2011 10:54

اسلام ٹائمز:تین ایس پی رینک کے افسر قونصلیٹ گئے تو کہا گیا قونصلیٹ کو امریکہ ہی سمجھو اور واپس چلے جاﺅ کسی شخص کو تمہارے حوالے نہیں کیا جائے گا


لاہور:اسلام ٹائمز۔صوبائی دارالحکومت کے معروف مزنگ چونگی چوک میں دن دیہاڑے بیگناہ شہری عباد الرحمان کو گاڑی کے نیچے کچل کر ہلاک کرنے کے بعد فرار ہونے والے امریکی باشندے اور ڈرائیور کو تاحال پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا۔ پنجاب پولیس کے افسران کو تفتیش کے لئے امریکی قونصل خانے بھیجا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے ایس پی رینک کے تین افسران نے جب امریکی قونصل خانے جا کر امریکی باشندے اور گاڑی کے ڈرائیور کو شامل تفتیش کرنے کی غرض سے ان کے حوالے کیے جانے کا کہا تو امریکی قونصل خانے سے انہیں جواب ملا کہ امریکی قونصل خانے کو امریکہ ہی سمجھو اور واپس چلے جاﺅ، کسی شخص کو تمہارے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ یہ جواب لے کر پولیس افسران مایوس ہو کر واپس پلٹ آئے۔


خبر کا کوڈ: 55566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/55566/امریکی-قونصل-خانے-کا-شہری-عبادالرحمان-کو-ہلاک-کرنے-والے-باشندے-اور-ڈرائیور-پولیس-کے-حوالے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org