QR CodeQR Code

شامی عوام امن کے قیام کیلئے جدوجہد اور اپنے ملک کا دفاع کرنے کے بارے میں پرعزم ہیں، بشار الاسد

27 Jul 2016 10:10

اسلام ٹائمز: دمشق میں یونان کے سیاسی وفد کیساتھ ملاقات میں شامی صدر کا کہنا تھا کہ شام کی جنگ میں علاقے اور دنیا کے لئے کئی سبق پوشیدہ تھے اور اس کی دلیل اور وجہ یورپ سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں میں دہشت گردی کی لہر کا پھیلنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یونان کے سیاسی اور پارلیمانی وفد نے منگل کے روز دمشق میں شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی ہے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد نے یونان کی عیسائی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ، پازوک پارٹی کے سربراہ اور ان دونوں پارٹیوں کے بعض عہدیداروں سے ملاقات میں کہا کہ بہت سے یورپی ملکوں کے سربراہوں کا شام کے ساتھ مس‏ئلہ اس کی خود مختاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام کی جنگ میں علاقے اور دنیا کے لئے کئی سبق پوشیدہ تھے اور اس کی دلیل اور وجہ یورپ سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں میں دہشت گردی کی لہر کا پھیلنا ہے۔ بشار الاسد نے مغربی ممالک کی جانب سے شام میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کو کمزور کرنے اور اسے مغربی پالیسیوں کی پیروی کرنے والے ایک ملک میں تبدیل کرنے کے لئے دہشت گردی کی حمایت کی گئی، لیکن یورپی ملکوں کی غلط پالیسیوں نے سکیورٹی اور اقتصادی لحاظ سے قوموں پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ بشار الاسد نے مزید کہا کہ شام کے عوام امن کے قیام کے لئے جدوجہد اور اپنے ملک کا دفاع کرنے کے بارے میں پرعزم ہیں۔ یونانی وفد نے بھی اس بات پر زور دیا کہ اس بات کے پیش نظر کہ شام اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی فرنٹ لائن پر ہے، یونان کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت کرتے ہیں۔ یونان کے سیاسی اور پارلیمانی وفد نے مزید کہا کہ وہ شام کے حالات کی صحیح تصویر پیش کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 555779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/555779/شامی-عوام-امن-کے-قیام-کیلئے-جدوجہد-اور-اپنے-ملک-کا-دفاع-کرنے-بارے-میں-پرعزم-ہیں-بشار-الاسد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org