QR CodeQR Code

اورکزئی ایجنسی، مسافر وین کھائی میں گرنے سے 5 جاں بحق، 14 زخمی

27 Jul 2016 19:40

اسلام ٹائمز: ضلع ہنگو کے سرحدی پٹی پر واقع ناکہ کلی کے مقام پر ستر سم سے ہنگو جانے والی پک اپ وین خطرناک موڑ کاٹتی ہوئی گہری کھائی میں گرنے سے پک اپ وین میں سوار دو خواتین سمیت 5 مسافر جان بحق جبکہ 14 مسافر زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ اورکزئی ایجنسی اور ضلع ہنگو کے سرحدی پٹی پر واقع ناکہ کلی کے مقام پر پک اپ وین گہری کھائی میں گرنے سے دو خواتین سمیت پانچ مسافر جان بحق اور 14 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اورکزئی ایجنسی اور ضلع ہنگو کے سرحدی پٹی پر واقع ناکہ کلی کے مقام پر ستر سم سے ہنگو جانے والی پک اپ وین خطرناک موڑ کاٹتی ہوئی گہری کھائی میں گرنے سے پک اپ وین میں سوار دو خواتین سمیت 5 مسافر جان بحق جبکہ 14 مسافر جن میں شان گل، عمران، نیک میر جان، بسماللہ جان، امان خان، نثار خان، ولی مرجان، سناب گل، رحمت گل، سراج بی بی، محمد واجد، رحمان گل، مقیب رحمان شامل ہیں، زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 5 مسافروں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی تھی، جن کو پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔ واقعے کی فوری بعد پولٹیکل انتظامیہ اور ضلع ہنگو کے افسران نے ہسپتال جاکر زخمیوں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرانے کی ہدایت کی۔


خبر کا کوڈ: 555850

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/555850/اورکزئی-ایجنسی-مسافر-وین-کھائی-میں-گرنے-سے-5-جاں-بحق-14-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org