QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے ناراض ارکان نے پارلیمانی سیکرٹریوں کے عہدے ختم کرنیکا مطالبہ کردیا

27 Jul 2016 21:17

اسلام ٹائمز: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے پارٹی چیئرمین سے خیبرپختونخواہ اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹریوں کے عہدے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اسمبلی نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹریوں کے عہدے ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، باغی ارکان نے کہا ہے کہ پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے پارٹی چیئرمین سے خیبرپختونخوا ہ اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹریوں کے عہدے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ناراض ارکان کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کئے جا رہے ہیں۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اس وقت چودہ پارلیمانی سیکرٹری، چھ معاون خصوصی اور پانچ مشیر براجمان ہیں۔ کابینہ کے چودہ وزراء اس کے علاوہ ہیں۔ صوبائی وزیر شاہ فرمان باغی ارکان کے اس اعتراض کو غیر آئینی قرار دے رہے ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹریوں کو وزراء کے برابر مراعات بھی حاصل ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔ شہری بھی پارلیمانی سیکرٹریوں کی اس فوج ظفر موج کو قومی خزانے پر بوجھ قرار دے رہے ہیں۔ تعجب خیز امر تو یہ ہے کہ پارٹی سے نکالے جانے والے ایم پی اے جاوید نسیم ابھی بھی پارلیمانی سیکرٹری ہیں اور انہیں بھی تمام مراعات حاصل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 555869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/555869/پی-ٹی-آئی-کے-ناراض-ارکان-نے-پارلیمانی-سیکرٹریوں-عہدے-ختم-کرنیکا-مطالبہ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org