0
Wednesday 27 Jul 2016 23:57

ایران پاکستان کا مسلم امہ کے اتحاد اور داعش سمیت مشترکہ خطرات سے ملکر نمٹنے کا عزم

ایران پاکستان کا مسلم امہ کے اتحاد اور داعش سمیت مشترکہ خطرات سے ملکر نمٹنے کا عزم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کے دورہ ایران کے دوران دونوں ممالک نے سرحدی امور پر نظر رکھنے کے لئے مشترکہ کمیشن بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ مشترکہ اعلامیہ میں داعش سمیت مشترکہ خطرات سے ملکر نمٹنے اور مسلم امہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامی ناصر جنجوعہ دورہ ایران کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے ایرانی ہم منصب علی شمخانی، ایرانی وزیر داخلہ اور مسلح افواج کے سربراہ سے بھی ملاقاتیں کیں، جن کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ناصر جنجوعہ کے دورے کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران پر عالمی پابندیاں ختم ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کی راہیں کھلی ہیں۔ دونوں ممالک سکیورٹی معاملات خصوصاً سرحدی سکیورٹی کو اہمیت دیتے ہیں اور سرحدی امور پر نظر رکھنے کے لئے مشترکہ کمیشن بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک نے مسلم امہ کے اتحاد اور داعش سمیت مشترکہ خطرات سے ملکر نمٹنے پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 555904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش