0
Thursday 28 Jul 2016 00:05

پاکستان ریلویز کی آڈٹ رپورٹ میں 2016ء میں 10 ارب روپے کے گھپلوں کا انکشاف

پاکستان ریلویز کی آڈٹ رپورٹ میں 2016ء میں 10 ارب روپے کے گھپلوں کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلویز کی انٹرنل آڈٹ رپورٹ دوہزار سولہ میں دس ارب روپے کے گھپلوں اور بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز نے ریلوے کی انٹرنل آڈٹ رپورٹ حاصل کرلی ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام 10ارب روپے کے اجراء پر اعتراضات دور کرنے میں ناکام رہے۔ چینی انجنوں کی خریداری سے ریلوے کو چار ارب روپے جبکہ پچھہتر ڈی ای لوکوموٹو منصوبے میں 3ارب 50 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ اشتہارات کی مد میں 35 لاکھ روپے سے زائد کی ہیر پھیر کی گئی۔ ڈیرہ غازی خان میں ریلوے کی ہزاروں ایکڑ زمین پر قبضے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریلوے کی 4148 ایکڑ زمین اعلی افسران کی غفلت سے محکمہ ریلویز کے نام نہ ہو سکی۔ جس کے باعث قومی خزانے کو 4 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ غیرقانونی طور پر منصوبوں کو فنڈز کی منتقلی سے قومی خزانے کو 1 ارب 30 کروڑ کا نقصان ہوا۔ جی ایم ریلویز انجم پرویز کی غیرقانونی تقرری سے بھی خزانے کو 46 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ ٹی اے ڈی اے کی مد میں محکمے کو 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کا چونا لگایا۔ جبکہ مٹیریل چوری کرکے محکمے کو 10 کروڑ 40 لاکھ اور ناکارہ سامان سے ریلوے کو 3 کروڑ 17 لاکھ روپے کا نقصان ْپہنچایا گیا۔ ریلوے زمینوں کے غیرقانونی استعمال سے بھی قومی خزانے کو 30 کروڑ 80 لاکھ کا نقصان ہوا۔
خبر کا کوڈ : 555906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش