QR CodeQR Code

بحرین اپوزیشن نے مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی، پرل اسکوائر سے ٹینک واپس

20 Feb 2011 09:31

اسلام ٹائمز:دارالحکومت کے پرل اسکوائر سے فوجی دستوں اور ٹینکوں کا انخلا شروع ہو گیا اور مظاہرین نے دوبارہ وہاں جمع ہونا شروع کر دیا ہے


مناما:اسلام ٹائمز۔بحرین میں اپوزیشن رہنماؤں نے مذاکرات کی دعوت قبول کرلی۔ دارالحکومت کے پرل اسکوائر سے فوجی دستوں اور ٹینکوں کا انخلا شروع ہو گیا اور مظاہرین نے دوبارہ وہاں جمع ہونا شروع کر دیا ہے۔ بحرین ٹی وی رپورٹس کے مطابق بحرین کے ولی عہد نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں فوجی دستوں کے انخلا کے ساتھ ہی پولیس کنٹرول سنبھال لے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی مناما سے فوجی دستوں اور ٹینکوں کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے اور مظاہرین نے دوبارہ پرل اسکوئر کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔ بحرین کی لیبر یونین نے بھی صورتحال کے باعث غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 55592

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/55592/بحرین-اپوزیشن-نے-مذاکرات-کی-پیشکش-قبول-کرلی-پرل-اسکوائر-سے-ٹینک-واپس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org