0
Thursday 28 Jul 2016 01:59

سرگودھا میں ڈولفن فورس کے قیام کی منظوری، تخمینہ جات کو حتمی شکل دیدی گئی

سرگودھا میں ڈولفن فورس کے قیام کی منظوری، تخمینہ جات کو حتمی شکل دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی صوبائی حکومت کی طرف سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کامیاب تجربے کے بعد سرگودھا سمیت پانچ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں "ڈولفن فورس" کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی کیبنٹ سب ڈویژن نے دوسرے فیز کے تحت سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ڈی جی خان اور ساہیوال میں ڈولفن فورس کے قیام کی منظوری دیدی ہے اور اسکی حتمی منظوری کیلئے سمری وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو آئندہ چند روز میں ارسال کر دی جائے گی۔ مذکورہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ڈولفن فورس کے قیام کیلئے تخمینہ جات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے، جس کے مطابق 57کروڑ روپے موٹرسائیکلوں و دیگر وہیکلز کیلئے ،10 کروڑ روپے یونیفارم اور دیگر اخراجات جبکہ 25 کروڑ روپے دفاتر کے قیام اوران کی تزئین و آرائش پر خرچ ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 555923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش