QR CodeQR Code

سی پیک آپٹک فائبر کیبل بچھانے کے منصوبے سے گلگت بلتستان کی واحد کمپنی کو خارج کر دیا

28 Jul 2016 01:57

اسلام ٹائمز: سی پیک منصوبے کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام پہلے ہی شدید خدشات کا اظہار کر رہے ہیں اور اس منصوبے کے ثمرات نہ ملنے سے علاقے کے عوام میں احساس محرومی میں مزید اضافہ ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ سی پیک آپٹک فائبر کیبل بچھانے کے منصوبے سے گلگت بلتستان کی واحد کمپنی کو خارج کر دیا گیا، جبکہ سیل مور نامی کمپنی کو ٹھیکہ سے خارج کرنے کے بعد دوبارہ شامل کر کے 5 مختلف کمپنیوں کو کیبل بچھانے کا کام دیدیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کی واحد کمپنی کو کیبل بچھانے کاکام نہ ملنے کے بعد یہاں کے عوام کیلئے روزگار کے دروازے اور معاشی ترقی کے مواقع ختم ہو گئے ہیں۔ معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان اور چین کو آپٹک فائبر کیبل کے ذریعے لنک کرنے کیلئے راولپنڈی سے خنجراب تک کیبل بچھانے کا ٹھیکہ 5 مختلف کمپنیوں کو دیدیا گیا ہے، جبکہ اس ٹھیکے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے اور 10 کلو میٹر علاقے میں آزمائشی بنیادوں پر کیبل بچھانے کا کام بروقت اور معیار کے مطابق کرنے والی گلگت بلتستان کی واحد کمپنی برینو ریسویٹس کو گھی سے بال کی طرح نکال باہر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیل مور نامی کمپنی کو پہلے خارج کرنے کے بعد دوبارہ کیبل بچھانے کا کام دیا گیا ہے۔ چینی کمپنی ہواوے نے گلگت بلتستان کی واحد کمپنی کو ٹھیکہ نہ دے کر یہاں کے عوام کو اس میگا منصوبے کے ثمرات سے محروم کر دیا ہے۔ سی پیک منصوبے کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام پہلے ہی شدید خدشات کا اظہار کر رہے ہیں اور اس منصوبے کے ثمرات نہ ملنے کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں، ایسے میں علاقے کی واحد کمپنی کو پری ہونے کے باوجود ٹھیکہ نہ دینے سے علاقے کے عوام میں احساس محرومی میں مزید اضافہ ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 555924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/555924/سی-پیک-آپٹک-فائبر-کیبل-بچھانے-کے-منصوبے-سے-گلگت-بلتستان-کی-واحد-کمپنی-کو-خارج-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org