0
Thursday 28 Jul 2016 09:29

حج آپریشن 4 اگست سے شروع ہوگا، پی آئی اے سمیت چار ائرلائنز عازمین کو حج کی ادائیگی کیلئے تیار

حج آپریشن 4 اگست سے شروع ہوگا، پی آئی اے سمیت چار ائرلائنز عازمین کو حج کی ادائیگی کیلئے تیار
اسلام ٹائمز۔ حج آپریشن آئندہ ماہ کی چار تاریخ سے پشاور سے خصوصی حج پرواز کے ساتھ شروع ہوگا، پی آئی اے، سعودی ائیرلائن، شاہین اورائربلیو سمیت چار ائرلائنز مجموعی طورپر 68 پروازوں کے ذریعے عازمین کو حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب لے جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اس بات کا فیصلہ پشاور میں حج آپریشن اورعازمین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کاجائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور، سول ایوی ایشن اتھارٹی، ائرلائنز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر حج شکیل احمد سیٹھی نے کہا کہ تمام عازمین کو حاجی کیمپ حیات آباد میں انسداد پولیو کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرجاری تعمیراتی کام کی وجہ سے عازمین کے عزیز واقارب کو ائرپورٹ لاونج پر آنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ دوسری طرف ایک اور ذرائع کے مطابق حج آپریشن میں صرف 8 روز باقی رہ گئے ہیں۔ لیکن طیاروں کی خرابیاں دور نہ کی جا سکیں، بدھ کو بھی ایئربلو کی 8 غیر ملکی اور پی ائی اے کی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، پاکستان میں قبل از حج آپریشن 4 اگست سے شروع ہو رہا ہے۔ لیکن ابھی تک قومی ایئرلائن سمیت نجی ایئر لائنوں کے طیاروں کی خرابیوں پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ ذرائع نے بتایا کہ بدھ کو پی آئی اے نے اپنی تین پروازیں منسوخ کر دیں جبکہ اس کی 15 سے زائد پروازیں ایک سے ساڑھے چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ ایئربلو نے اپنی 8 پروازیں منسوخ کر دیں۔ شاہین ائیر کی بھی ایک پرواز منسوخ کر دی گئی اور تین پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 555970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش