0
Thursday 28 Jul 2016 11:40

2 امریکی بغیر ویزا پاکستان پہنچ گئے، 2 غیرملکی ایئر لائنز پر جرمانہ عائد

2 امریکی بغیر ویزا پاکستان پہنچ گئے، 2 غیرملکی ایئر لائنز پر جرمانہ عائد
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے بغیر ویزا امریکی شہریوں کو پاکستان لانے پر 2 غیر ملکی ایئر لائنز پر جرمانہ عائد کردیا ہے اور ایئرلائنز کو تنبیہ کی گئی ہے کہ مستقبل میں اس طرح کا واقعہ پیش آنے پر جرمانے میں اضافے اور ایئر لائنز کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے گزشتہ روز امارات ایئرلائنز اور اتحاد ایئر ویز سے پاکستان آنے والے 2 امریکی شہریوں کو ویزا نہ ہونے پر پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی تھی اور انھیں لانے والی ایئرلائنز کو ہدایت کی تھی کہ ان افراد کو فوری طور پر واپس لے جایا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے امیگریشن نے مستقبل اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلیے دونوں غیرملکی ایئرلائنز پر 5,5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ایف آئی اے امیگریشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی جانب سے دونوں غیرملکی ایئر لائنز کو تحریری وارننگ بھی دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 556005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش