0
Thursday 28 Jul 2016 11:47

ترکی کا درجنوں میڈیا ادارے بند کرنے کا اعلان، 149 جنرل اور ایڈمرلز معطل

ترکی کا درجنوں میڈیا ادارے بند کرنے کا اعلان، 149 جنرل اور ایڈمرلز معطل
اسلام ٹائمز۔ ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ درجنوں میڈیا ادارے بند کرنے کے علاوہ 149 جنرلز اور ایڈمرلز کو معطل کردیا گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوششوں کے بعد ترک حکومت کی جانب سے ملک بھر میں درجنوں میڈیا ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترک حکومت کی جانب سے بند کیے جانے والے میڈیا اداروں میں 3 نیوز ایجنسیاں، 16 ٹی وی چینلز جبکہ 15 رسالے شامل ہیں جب کہ فوج کے تقریبا 1700 اہلکارجن میں 149 جنرل اور ایڈمرلز کو ان کے عہدوں سے معطل کیا گیا ہے۔ معطل کیے جانے والوں میں 87 فوجی جنرل، 30 ایئرفورس کے جنرل اور32 ایڈمرل شامل ہیں۔ ترکی میں سرکاری طور پر کسی بھی ایسے میڈیا ادارے کا نام سامنے نہیں آیا جس پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم مقامی میڈیا کے کے مطابق پابندیوں کا سامنا کرنے والے میڈیا اداروں میں چھوٹے ادارے یا صوبائی سطح پرکام کرنے والے ادارے ہوسکتے ہیں جب کہ بغاوت کے بعد جاری کارروائیوں میں 47 صحافیوں کو حراست میں لینے کے وارنٹ جاری کیے جاچکے ہیں جب کہ اس حکم سے چند دن قبل بھی 42 نامہ نگاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 556008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش