QR CodeQR Code

سندھ کے نئے وزیراعلیٰ کے چناؤ کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی

28 Jul 2016 11:54

اسلام ٹائمز: نئے قائد ایوان کیلئے امیدوار شام 4 بجے تک کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرا سکتے ہیں، پیپلز پارٹی کیجانب سے مراد علی شاہ اور تحریک انصاف کیجانب سے خرم شیر زمان کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے، تاہم اب تک صرف مراد علی شاہ نے ہی کاغذات نامزدگی وصول کئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں صوبے کے نئے وزیر اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی کا عمل جاری ہے، جس کے تحت اب تک صرف پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ نے ہی کاغذات نامزدگی وصول کئے ہیں۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سندھ اسمبلی کے نئے قائد ایوان کیلئے امیدوار شام 4 بجے تک کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرا سکتے ہیں۔ شام 5 سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جس کے بعد امیدواروں کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔ سندھ کے اگلے وزیراعلیٰ کیلئے پیپلز پارٹی کی جانب سے مراد علی شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خرم شیر زمان کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے، تاہم اب تک صرف مراد علی شاہ نے ہی کاغذات نامزدگی وصول کئے ہیں۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے اور وہ کسی دوسری جماعت کے تعاون کے بغیر ہی اپنا قائد ایوان منتخب کر سکتی ہے، جبکہ تحریک انصاف کے صرف 4 ارکان ہیں، تاہم اسے مسلم لیگ فنکشنل اور دیگر اپوزیشن ارکان کی حمایت حاصل ہو سکتی ہے، لیکن اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت ایم کیو ایم نے ابھی تک کسی بھی امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا اعلان نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 556013

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/556013/سندھ-کے-نئے-وزیراعلی-چناؤ-کیلئے-کاغذات-نامزدگی-کی-وصولی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org