0
Thursday 28 Jul 2016 07:07

ہلیری کلنٹن دنیا کی پہلی امریکی خاتون صدرر بننے جا رہی ہیں، باراک اوباما کا دعویٰ

ہلیری کلنٹن دنیا کی پہلی امریکی خاتون صدرر بننے جا رہی ہیں، باراک اوباما کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ نامزد صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن سے زیادہ کوئی امریکی صدر بننے کا اہل نہیں۔ بارک اوباما نے فلاڈیلفیاء میں ڈیموکریٹس کے قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن کے لئے پوری حمایت کا اعلان کیا۔ انھوں نے ڈیموکریٹس جماعت کے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلری کلنٹن کا ساتھ دے کر اس کام کو پورا کریں، جو آٹھ برس قبل اوباما نے شروع کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ ویسے بھی عظیم امریکہ ہے۔ امریکہ پہلے سے ہی مضبوط ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ ہماری مضبوطی اور استحکام ڈونلڈ ٹرمپ پر انحصار کرنے سے نہیں ہوگی۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم اسامہ کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ بارک اوباما نے کہا کہ وہ امریکہ کے مستقبل کے بارے میں پرامید ہوں۔ ہیلری کلنٹن جمعرات کی رات کو کنونشن میں اپنے خطاب کے دوران صدارتی نامزدگی قبول کریں گے۔ امریکی صدر کے لئے انتخابات 8 نومبر کو ہونگے۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ ’’ہلیری کلنٹن دنیا کی پہلی امریکی خاتون صدرر بننے جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے شہر فلاڈیلیفا میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کی منعقدہ تقریب کے آخری روز امریکی صدر نے بحیثیت صدر اپنے آخری خطاب میں کہا کہ ’’امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط اور خوشحال ہوگیا ہے، اب امریکی معیشت درست سمت پر گامزن ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف ہونے والی کارروائی پر ہلیری کلنٹن نے زور دیا، جس کے بعد ہم نے اُس کو منطقی انجام تک پہنچایا، اپنے دورِ صدارت سے پُرامید اس لئے ہوں کہ تاریخی نوعیت کے اقتصادی بحران پر قابو پاکر معیشت کو ٹریک پر لایا۔" بارک اوباما نے خطاب میں مزید کہا کہ ’’ہمارا مقصد دنیا میں امن قائم کرنا ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، تاہم مخالفین سارے مسلمانوں پر دہشت گردی کا الزام عائد کرکے ملک میں منافرت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔‘‘ سابق میئر نیویارک بلوم برگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہلیری کلنٹن صدر بننے کی اہل ہیں اور وہ اس کی ذمہ داریاں بھی سمجھتی ہیں، اس کے برعکس ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ کو بزنس کی طرح چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہ امریکہ کے لئے تباہی کا منصوبہ ہے۔‘‘

قبل ازیں امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’’ڈونلڈ ٹرمپ کو علم نہیں کہ امریکہ کو کیا چیز عظیم بناتی ہے، وہ مذہبی عدم برداشت کی حمایت کرتے ہیں، جس سے امریکہ مستقبل میں غیر مستحکم نظر آرہا ہے۔ جوبائیڈن نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہلیری کلنٹن امریکی تاریخ کا نیا سبق تحریر کرنے جا رہی ہیں، ڈیموکریٹک پارٹی کے خاتون صدر نامزد ہونے سے امریکا ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہوگا۔‘‘ اس کنونشن میں تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے بھی شرکت کی اور ہیلری کلنٹن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈیموکریٹک  کنونشن میں شرکت کے لئے دعوت دی گئی تھی، شاہ محمود قریشی نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ میں ہونے والے صدراتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی، انہوں نے تقریب میں شرکت کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ ’’نامزد خاتون صدر کی حمایت کرنے آیا ہوں۔‘‘
خبر کا کوڈ : 556030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش