0
Thursday 28 Jul 2016 12:27

کراچی، خیابان جناح میں گھر کے باہر دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی، خیابان جناح میں گھر کے باہر دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے خیانان جناح میں نامعلوم افراد نے گھر کے باہر کریکر حملہ کیا اور فرار ہو گئے، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد خیابان جناح ڈیفنس کے رہائشی آغا ہاشم کے گھر کے باہر کریکر پھینک کر فرار ہوگئے، تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کے بعد آغا ہاشم نے پولیس کو اطلاع دی اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا۔ ایس ایس پی ثاقب سلیم میمن کا کہنا ہے کہ بنگلے کے مالک کو کوئی دھمکی نہیں تھی اور نہ ہی اسے کوئی فون کال موصول ہوئی تھی، تاہم واقعے کی تفتیش جاری ہے، آغا ہاشم جنوبی افریقہ میں کنسٹرکشن کا کاروبار کرتا ہے اور کراچی میں اپنے بیمار والد کے علاج کیلئے آیا ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کریکر حملے سے کھڑکیوں کو نقصان پہنچا ہے، مگر گھر کے تمام افراد محفوظ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 556034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش