0
Thursday 28 Jul 2016 19:47

دارالعلوم حقانیہ جہادی یونیورسٹی ہے تو سابقہ حکومتوں کو اسے بند کرنا چاہیے تھا، عمران خان

دارالعلوم حقانیہ جہادی یونیورسٹی ہے تو سابقہ حکومتوں کو اسے بند کرنا چاہیے تھا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دارلعلوم حقانیہ سے متعلق سابق صدر آصف علی زرداری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ کی فنڈنگ کا مقصد اسے تعلیم کے مرکزی دھارے میں لانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ بالکل فضول بات ہے کہ میں دہشت گردی کی حمایت کرتا ہوں، میں طالبان کو دہشت گرد سمجھتا ہوں، جو کوئی بھی معصوم لوگوں کو ہلاک کرتا ہے۔ وہ دہشت گرد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم حقانیہ جہادی یونیورسٹی ہے، تو سابقہ حکومتوں کو اسے بند کرنا چاہیے تھا۔ زرداری ان کرپٹ حکمرانوں جیسے ہیں، جو مغربی حمایت کیلئے خود کو لبرل ظاہر کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 556152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش