0
Thursday 28 Jul 2016 23:37

وزیر داخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات

وزیر داخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی نئی حکومت کے ساتھ رابطے اور تعاون کا فروغ چاہتے ہیں، پاکستان اور برطانیہ سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور اسٹریٹجک شعبوں میں خوشگوار تعلقات ہیں، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قریبی تعاون پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دیں گے، پاکستان کے کیمرون حکومت کیساتھ علاقائی اور عالمی معاملات پر انتہائی اچھے تعلقات رہے، چوہدری نثار نے کہا کہ برطانیہ کے سابق ڈیوڈ کیمرون کو پاکستان کا عظیم دوست اور شراکت دار سمجھتے ہیں، جبکہ تھریسامے کے بطور سیکرٹری داخلہ عرصے میں بھی پاک برطانیہ قریبی تعلقات رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 556181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش