QR CodeQR Code

اسلامی تعاون تنظیم نے گولن تحریک کو دہشتگرد قرار دینے کی قرارداد منظور کرلی

28 Jul 2016 23:54

اسلام ٹائمز: فتح اللہ گولن کی جماعت کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے 43ویں وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس میں اس وقت کیا گیا، جب ترکی کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی، جسے موقع پر منظور کرلیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ترک صدر طیب رجب اردگان نے فتح اللہ گولن کی جماعت کو دہشت گرد قرار دینے کیلئے اسلامی دنیا پر دباؤ میں اضافہ کردیا ہے، اسی سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم کے ایک جائزہ اجلاس میں گولن تحریک کو دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد منظور کرلی گئی، جسے ترک صدر کی کامیابی گردانا جارہا ہے۔ فتح اللہ گولن کی جماعت کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ جدہ میں اس وقت کیا گیا جب اسلامی تعاون تنظیم کے 43 ویں وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاری کا جائزہ لیا جا رہا تھا۔ اس موقع پر ترکی جانب سے فتح اللہ گولن کی جماعت کو دہشت گرد قرار دئیے جانے کی قرار داد پیش کی گئی جس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلامی تعاون تنظیم نے قرار داد کو منظور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے حتمی فیصلہ اکتوبر کے مہینے میں تاشقند میں ہونے والے وزرائے خارجہ اجلاس میں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 556187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/556187/اسلامی-تعاون-تنظیم-نے-گولن-تحریک-کو-دہشتگرد-قرار-دینے-کی-قرارداد-منظور-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org