0
Friday 29 Jul 2016 10:36

وکلاء برادری کرپٹ حکمرانوں کی رخصتی تک چین سے نہیں بیٹھے گی، عمیر خان نیازی

وکلاء برادری کرپٹ حکمرانوں کی رخصتی تک چین سے نہیں بیٹھے گی، عمیر خان نیازی
اسلام ٹائمز۔ انصاف لائرز فورم پنجاب کے صدر عمیر خان نیازی نے فصل آباد میں آئی ایل ایف کے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء برادری کرپٹ حکمرانوں کی رخصتی تک چین سے نہیں بیٹھے گی، عمران خان کی کال پرپوری قوم تحریک احتساب میں شامل ہونے کے لئے تیار ہو چکی ہے۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی ویسٹ پنجاب ریجن کے صدر چوہدری اشفاق نے کہا کہ حکمرانوں کی کر پشن کے خلاف مارچ میں کسان، مز دور، طلبہ، خوا تین، نوجوان اور وکلاء ہر اول دستہ ہوں گے، پی ٹی آئی کی تنظیم سا زی میں وکلاء کو بھر پور نمائندگی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ تقریب میں سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض احمد، ضلعی کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی سلیم جہانگیر چٹھہ اور انیس ہاشمی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 556226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے