QR CodeQR Code

دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے علماء اپنا کردار ادا کریں، آر پی او فیصل آباد

29 Jul 2016 11:04

اسلام ٹائمز: مولانا زاہد قاسمی نے پاکستان علما کونسل کی طرف سے نمائندہ وفد کے ساتھ آر پی او سے ملاقات کے دوران کہا کہ محرم الحرام سے قبل ڈویژن بھر میں کانفرنسیں اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی قیادت میں آر پی او بلال صدیق کمیانہ سے ملاقات کی۔ علما کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل آباد کے آر پی او نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے علماء اپنا کردار ادا کریں، نوجوان نسل کی تربیت کریں۔ پاکستان علما کونسل کے رہنما زاہد قاسمی نے آر پی او سے ملاقات کے دوران کہا کہ محرم الحرام سے قبل ڈویژن بھر میں کانفرنسیں اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے آر پی او کو امن، سلامتی، رواداری کے فروغ کے لئے اپنے بھرپور کردار کی یقین دہانی کروائی۔


خبر کا کوڈ: 556229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/556229/دہشت-گردی-اور-انتہا-پسندی-کے-خاتمے-لئے-علماء-اپنا-کردار-ادا-کریں-آر-پی-او-فیصل-آباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org