QR CodeQR Code

احتجاج اور دھرنوں کی کالیں دراصل مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت پر بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں، ملک کرم الٰہی بندیال

29 Jul 2016 11:17

اسلام ٹائمز: خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس ایشو پر پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا حشر بھی اسلام آباد کے دھرنے سے مختلف نہیں ہوگا، اگر عمران خان نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے احتجاج کی کال دی تو وہ سڑک پر تنہا کھڑے نظر آئیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن خوشاب کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک کرم الٰہی بندیال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دی جانیوالی احتجاج اور دھرنوں کی کالیں دراصل مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت پر بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں۔ خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس ایشو پر پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا حشر بھی اسلام آباد کے دھرنے سے مختلف نہیں ہوگا۔ اُنھوں نے کہا کہ پاکستان کے محب وطن عوام احتجاج اور دھرنوں کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں، اگر عمران خان نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے احتجاج کی کال دی تو وہ سڑک پر تنہا کھڑے نظر آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 556231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/556231/احتجاج-اور-دھرنوں-کی-کالیں-دراصل-مسلم-لیگ-ن-بڑھتی-ہوئی-عوامی-مقبولیت-پر-بوکھلاہٹ-کا-نتیجہ-ہیں-ملک-کرم-ال-ہی-بندیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org