0
Friday 29 Jul 2016 16:38

سندھ کے 27 ویں وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری

سندھ کے 27 ویں وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، ووٹنگ کیلئے ہاتھ اٹھانے کے بجائے اراکین اپنا اپنا کارڈ اپنے امیدوار کے پینل کے حوالے کر کے باہر جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے سید مراد علی شاہ جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے خرم شیر زمان وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں، ووٹنگ کیلئے پہلے ہاتھ اٹھا کر فیصلہ دینے کا انتخاب کیا گیا تھا لیکن بعد میں اراکین کو تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اراکین اسمبلی اپنا اپنا نام پکارے جانے کے بعد اپنا اسمبلی کارڈ اپنےلے کر دروازے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور کارڈ دکھاتے ہوئے اپنے امیدوار کے نام پر ووٹ ڈالتے ہوئے باہر جاتے جار ہے ہیں اور آخر میں ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 556260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش