QR CodeQR Code

طورخم گیٹ اوپن نام تبدیل کرکے باب پاکستان رکھ دیا گیا

29 Jul 2016 17:38

اسلام ٹائمز: سیکیورٹی حکام کے مطابق پاکستانی پرچم صبح 6 بجے لہرا دیا جائے گا۔ جو گیٹ کے کھلنے کی نشاندہی کرے گا، جبکہ پاکستانی پرچم کو شام میں 7 بجے سرنگوں کر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے افغان سرحد سے منسلک علاقے طورخم پر بنانے گئے نئے گیٹ کا نام طورخم گیٹ سے تبدیل کرکے بابِ پاکستان رکھ دیا ہے۔ گیٹ کی تعمیرات مکمل ہونے پر پاکستان کی جانب پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ مذکورہ تاریخی راستہ دونوں ممالک کے درمیان اہم تجارتی گزرگاہ ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق پاکستانی پرچم صبح 6 بجے لہرا دیا جائے گا۔ جو گیٹ کے کھلنے کی نشاندہی کرے گا، جبکہ پاکستانی پرچم کو شام میں 7 بجے سرنگوں کر دیا جائے گا۔ جس کا مقصد لوگوں کو گیٹ کے بند ہونے کی اطلاع دینا ہے۔ جس کے بعد آمد و رفت معطل ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 556264

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/556264/طورخم-گیٹ-اوپن-نام-تبدیل-کرکے-باب-پاکستان-رکھ-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org