0
Friday 29 Jul 2016 18:44

پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے، اس کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے، میاں سہیل احمد

پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے، اس کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے، میاں سہیل احمد
اسلام ٹائمز۔ مسئول جماعت الدعوة ضلع ملتان میاں سہیل احمد نے کہا ہے کہ کشمیر ی عوام نے اتنی قربانیاں پیش کر دیں ہیں کہ ایک تاریخ رقم ہوچکی۔ بھارتی دہشت گرد فوج کے مظالم کے باعث کشمیر کا ہر گھر شہید کا گھر بن چکا ہے۔ نہتے کشمیریوں کو غاصب بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ بدترین تشدد سے زخمی اور نابینا ہونے والے کشمیریوں کی ہر ممکن امداد کی جائے گی۔ وحشیانہ مظالم پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش کیوں ہیں؟ جماعة الدعوة ہر پلیٹ فارم سے مظلوم کشمیریوں کی مدد وحمایت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد عبدالعزیز بن باز چوک رشید آباد ملتان میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں سہیل احمد نے کہا کہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے باعث غذائی اجناس اور ادویات کی قلت دن بدن شدت اختیار کرتی جا رہی ہے جو کسی وقت بھی کسی انسانی بحران کا باعث بن سکتی ہے۔ انڈیا کبھی بھی مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے دل سے پاکستان کی محبت اور ان کے ہاتھوں سے سبز ہلالی پرچم نہیں چھین سکتا۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ کشمیری انڈیا کے ناجائز اور غاصبانہ قبضے کو ہرگز قبول نہیں۔ پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے۔ کشمیری تحفظ پاکستان کی جنگ بھی لڑ رہے ہیں۔ حکومت کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے لیے مضبوط کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام چند عبادات کے مجموعے کا نام نہیں۔ نماز، روزہ، حج اور زکوٰة کی طرح مسلمانوں کا ہر عمل کتاب و سنت کے تابع ہونا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نبی اکرم (ص) نے اپنی امت کو یہ تعلیم دی ہے کہ پوری زندگی کو اللہ کی عبادت بنانا ہے۔ ہم نے مسلمانوں کو الگ الگ فرقے اور پارٹیاں نہیں بلکہ ایک امت بنانا ہے۔ تعلیمات نبوی (ص) کو عام کرنے سے ہی فرقہ واریت ختم ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 556283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش