QR CodeQR Code

نا اہل حکمرانوں نے محنت کش طبقے کا معاشی قتل کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، سردار علی اصغر لاہڑی

30 Jul 2016 08:22

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی تمام تر پالیسیاں مزدور دشمنی پر مبنی ہیں، (ن) لیگ کی حکومت میں مزدور ،کسان اور کاشتکار کا کوئی پرسان حال نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سرگودہا کے رہنما سردار غلام علی اصغر خان لاہڑی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے محنت کش طبقے کا معاشی قتل کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی تمام تر پالیسیاں مزدور دشمنی پر مبنی ہیں، (ن) لیگ کی حکومت میں مزدور ،کسان اور کاشتکار کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بیس سال سے پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں ،تحریک انصاف ملک میں ایسا انقلاب چاہتی ہے جس میں امیر اور غریب میں فرق ختم ہو جائے۔


خبر کا کوڈ: 556389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/556389/نا-اہل-حکمرانوں-نے-محنت-کش-طبقے-کا-معاشی-قتل-کرنے-کے-سوا-کچھ-نہیں-کیا-سردار-علی-اصغر-لاہڑی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org