0
Saturday 30 Jul 2016 08:22

نا اہل حکمرانوں نے محنت کش طبقے کا معاشی قتل کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، سردار علی اصغر لاہڑی

نا اہل حکمرانوں نے محنت کش طبقے کا معاشی قتل کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، سردار علی اصغر لاہڑی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سرگودہا کے رہنما سردار غلام علی اصغر خان لاہڑی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے محنت کش طبقے کا معاشی قتل کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی تمام تر پالیسیاں مزدور دشمنی پر مبنی ہیں، (ن) لیگ کی حکومت میں مزدور ،کسان اور کاشتکار کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بیس سال سے پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں ،تحریک انصاف ملک میں ایسا انقلاب چاہتی ہے جس میں امیر اور غریب میں فرق ختم ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 556389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش