0
Saturday 30 Jul 2016 09:11

آزاد کشمیر اسمبلی، مسلم لیگ خواتین کی مخصوص 4 نشستیں بھی جیت گئی

آزاد کشمیر اسمبلی، مسلم لیگ خواتین کی مخصوص 4 نشستیں بھی جیت گئی
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی 5 مخصوص نشتوں میں سے 4 پر مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کرلی جس کے بعد (ن) لیگ کی مجموعی نشستوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی سحرش قمر، نسیمہ خاتون، فائزہ امتیاز اور رفعت عزیز نے سات سات ووٹ حاصل کیے، پاکستان پیپلز پارٹی کی واحد کامیاب ہونے والی اُمیدوار شازیہ اکبر بھی 7 ووٹ لے کر ممبر اسمبلی منتخب ہوئیں۔ مسلم کانفرس کی مہرانسا کو 5 ووٹ سے شکت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کی نبیلہ ارشاد کو ایک ووٹ ملا، شہناز زیب کوئی ووٹ حاصل نہ کر سکیں۔ مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعت جے کے پی پی کے ممبر اسمبلی سردار خالد ابراہیم نے نبیلہ ارشاد کو ووٹ دیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے 3 ووٹ پیپلز پارٹی کی امیدوار شازیہ اکبر کو پڑے، نو منتخب اراکین اسمبلی نے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالے۔

مسلم کانفرس کی الیکشن میں شکت کے بعد قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لیے سردار عیتق احمد خان اور چوہدری عبدالمجید کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے گذشتہ ہفتے ہونے والے انتخابات کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 31 نشستوں پر میدان مارا تھا۔
خبر کا کوڈ : 556394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش