QR CodeQR Code

پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کا ٓغاز کریں، مائیکل مان

30 Jul 2016 12:28

اسلام ٹائمز: یورپی یونین کے ترجمان نے برسلز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکراتی عمل شروع اور اس عمل میں کشمیریوں کی حقیقی قیادت کو شامل کرنا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ برسلز میں یورپی یونین کے ترجمان مائیکل مان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں عام شہریوں کے قتل عام پر ہمیں افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکراتی عمل شروع اور اس عمل میں کشمیریوں کی حقیقی قیادت کو شامل کرنا چاہئے۔ یورپی یونین کے ترجمان مائیکل مان نے برسلز سے جاری بیان میں کشمیرمیں شہید اور زخمی ہونیوالے افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ مائیکل مان نے کہا کہ یہ یورپی یونین کا دیرینہ موقف ہے کہ کشمیر بارے بھارت اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی حمایت جاری رکھی جائے اور ان پر مذاکراتی عمل میں کشمیریوں کو شامل کرنے پر زوردیا جائیگا۔ ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین مسلسل کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔


خبر کا کوڈ: 556414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/556414/پاکستان-اور-بھارت-مسئلہ-کشمیر-پر-مذاکرات-کا-غاز-کریں-مائیکل-مان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org