0
Monday 21 Feb 2011 15:56

چودھری برادران کے اتحاد سے حکومت بنانے پر لعنت بھیجتے ہیں،نواز شریف

چودھری برادران کے اتحاد سے حکومت بنانے پر لعنت بھیجتے ہیں،نواز شریف
لاہور:اسلام ٹائمز۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ چودھری برادران سے سیاسی اتحاد کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ وہ چودھری برادران سے اتحاد کر کے حکومت بنانے پر لعنت بھیجتے ہیں۔ نواز شریف نے یہ بات لاہور میں گوجرانوالہ کے پارٹی کارکنوں سے خطاب میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری برادران سے اتحاد کی تجویز گورنر راج کے دوران بھی مسترد کر دی تھی۔ ڈکٹیٹر کے ہاتھ مضبوط کرنیوالوں کیلئے مسلم لیگ ن میں کوئی جگہ نہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کی گفتگو غیر مہذب ہے، اندرون سندھ بھی لوگ ایسی باتیں پسند نہیں کریں گے۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ ذوالفقار مرزا کی باتوں کا مہذب انداز میں جواب دیا جائے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ نااہل حکومت کو مزید سینے سے نہیں لگا سکتے۔ خودمختاری اور خوشحالی کے لئے قرضوں کا کشکول توڑنا ہو گا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ فوج کا کام سرحدوں کا دفاع ہے، سیاست کرنا نہیں۔ فوج نے جب بھی سیاست کی پاکستان کو برباد اور عوام کو بدحال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اگر مشرف حکمران ہوتا تو ریمنڈ ڈیوس باہر جا چکا ہوتا۔









خبر کا کوڈ : 55646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش