0
Saturday 30 Jul 2016 15:27

پاراچنار، خود کو حساس اداروں کا اہلکار ظاہر کرنے والا مجرم گرفتار

پاراچنار، خود کو حساس اداروں کا اہلکار ظاہر کرنے والا مجرم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار پولیٹکل انتظامیہ نے حساس اداروں اور انتظامیہ کے آفسران کے نام پر لوگوں سے رقم لینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل نائب تحصیلدار جاوید آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں کافی عرصے سے شکایات موصول ہورہی تھی کہ ایک مقامی آدمی خود کو حساس اداروں کا اہلکار ظاہر کرکے لوگوں سے کورٹ کچہری کے مقدمات اور کاموں کیلئے رقم لیتا ہے۔ عرصہ سے اس مجرم کے خلاف اقدامات کیے جارہے تھے۔ چنانچہ پولیٹیکل انتظامیہ نے کاروائی کرکے اس ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس کا نام لیاقت ہے اور پاراچنار میں تعویزات لکھنے کا دھندہ بھی کرتا ہے۔ جس پر حاجی نجف علی سکنہ صدہ حال پاراچنار نے گواہی دیتے ہوئے مجرم لیاقت کی جرم کی تصدیق بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملزم نے ان سے ایک مقدمے کیلئے مبلغ 6 لاکھ 39 ہزار روپے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجرم نے انکے ساتھ فراڈ کرکے یہ بتایا تھا کہ یہ رقم جرگہ ممبران اور پولیٹکل آفسران کو دینے ہیں۔ مگر تاحال وہ رقم واپس نہیں ہوئی۔ جبکہ ایک اور شخص گلاب سے بھی مبلغ 2 لاکھ 50 ہزار روپے لئے ہیں۔ جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو جیل بھیج دیا گیا۔ جہاں اس سے مذید تفتیش کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 556488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش