0
Saturday 30 Jul 2016 18:10

کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات کسی صورت قبول نہیں ہو سکتے، صاحبزادہ حامد رضا

کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات کسی صورت قبول نہیں ہو سکتے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارت میں 67 علیحدگی پسند تحریکیں متحرک ہیں اس لئے بھارت کا ٹوٹنا اور بکھرنا نوشتہء دیوار ہے، اسلام آباد میں اسلام آئے گا تو ملک ترقی کرے گا، حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے باز رہے کیونکہ پٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، حکومت عوام دشمن پالیسیاں چھوڑ کر عوام دوست پالیسیاں اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات کسی صورت قبول نہیں ہو سکتے، نواز شریف کی سیاسی تربیت آمریت کی گود میں ہوئی ہے اس لئے وہ غیر جمہوری اور بادشاہانہ سوچ کے مالک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مختلف اہلسنّت رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سندھ حکومت پولیس کو اس قابل بنائے کہ رینجرز کی ضرورت ہی نہ رہے، پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنا ہوگا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کیخلاف قانون سازی ناگزیر ہو چکی ہے، اسلام میں غیرت کے نام پر قتل کا کوئی تصور نہیں، اسلام خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت نے بھارت کے چہرے سے سیکولر ازم کا نقاب نوچ لیا ہے، قوم حکمرانوں کے دعوؤں اور وعدوں سے اکتا چکی ہے، عوامی مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے عوامی بے چینی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے، پانامہ لیکس کے معاملے کی شفاف تحقیقات پوری قوم کی آواز ہے، جس معاشرے میں حکمران اشرافیہ کا احتساب نہ ہو تو اس معاشرے میں خونی انقلاب آتا ہے، اس لئے ہمارے حکمران خون ریزی اور خانہ جنگی سے بچنے چاہتے ہیں تو خود کو احتساب کیلئے پیش کریں۔
خبر کا کوڈ : 556554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش