QR CodeQR Code

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

30 Jul 2016 22:48

اسلام ٹائمز: وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے سے وزارت خزانہ کو 2 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا جب کہ حکومت پٹرول پر 9 روپے 34 پیسے ٹیکس لے رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے ہوئے انہیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا حکم دیا، جس کے بعد اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری مسترد کردی گئی اور موجودہ قیمتیں 31 اگست 2016 تک برقرار رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں جب کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں میں بھی کمی کردی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے سے وزارت خزانہ کو 2 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا جب کہ حکومت پٹرول پر 9 روپے 34 پیسے ٹیکس لے رہی ہے۔ واضح رہے اوگرا نے یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 556598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/556598/حکومت-کا-پیٹرولیم-مصنوعات-کی-قیمتیں-برقرار-رکھنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org