0
Saturday 30 Jul 2016 23:47

کشمیری بھائی، بہنوں کی سسکیاں اور حکومت پاکستان کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،سفیر شہانی

کشمیری بھائی، بہنوں کی سسکیاں اور حکومت پاکستان کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،سفیر شہانی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کشمیر میں انڈین آرمی کی بربریت جاری ہے، کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کی سسکیاں ناقابل برداشت ہوتی جار ہی ہیں، جبکہ کشمیری مسلمان بہن بھائیوں پر ہونے والے ظلم و بربریت پر حکومت پاکستان کی خاموشی حکمرانوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم حکومت پاکستان، یو این او اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بربریت کو جلد از جلد بند کرائیں اور ہندوستانی آرمی پر جنگی جرائم کا سلامتی کونسل میں مقدمہ چلایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔ اور ہر فورم پر مظلومین کشمیر کی حمایت جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 556611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش