QR CodeQR Code

7 اگست کو جنوبی پنجاب سے ہزاروں افراد اسلام آباد کا رخ کرینگے، عدیل عباس

30 Jul 2016 23:48

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنماء کا کہنا تھا کہ شہید بزرگوار علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے جنوبی پنجاب میں عوام رابطہ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنماء سید عدیل عباس زیدی نے کہا ہے کہ 7 اگست کو انشاء اللہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ 7 اگست کو شہید بزرگوار علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے جنوبی پنجاب میں عوام رابطہ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، اس سلسلے میں کمیٹیاں بھی تشکیل دی جاچکی ہیں، جنہوں نے اپنا کام شروع کر رکھا ہے، 7 اگست ملت کی سربلندی کا دن ہوگا، اور انشاء اللہ تعالیٰ اس عظیم الشان اجتماع کے بعد حکومت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کی اس بیداری کی تحریک کو اپنی کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا، 7 اگست کا اجتماع ملکی تاریخ میں ملت تشیع کو تاریخی کامیابی کی جانب لیجانے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 556612

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/556612/7-اگست-کو-جنوبی-پنجاب-سے-ہزاروں-افراد-اسلام-ا-باد-کا-رخ-کرینگے-عدیل-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org