0
Sunday 31 Jul 2016 00:06

پانامہ لیکس کا معاملہ، نیب کا وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کیخلاف تحقیقات نہ کرنیکا فیصلہ

پانامہ لیکس کا معاملہ، نیب کا وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کیخلاف تحقیقات نہ کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ نیب نے وزیراعظم نوازشریف اور ان کے خاندان کیخلاف پاناما لیکس اسکینڈل کی تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیب نے پاناما لیکس کی تحقیقات پر لاہور ہائی کورٹ میں جواب جمع کرانے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی درخواست پر وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کیخلاف تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ دو وجوہات کی بناء پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کی درخواست میں مطلوبہ ثبوت فراہم نہیں کیے گئے اور اخبارات کی خبر اور الزامات کی بنیاد پر تحقیقات نہیں کی جا سکتیں۔ نیب نے پاناما لیکس کی تحقیقات پر لاہور ہائی کورٹ میں جواب جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے پاناما لیکس اسکینڈل کی تحقیقات پر نیب کو نوٹس جاری کر رکھا ہے ۔ نیب ذرائع نے واضح کیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا تو پاناما لیکس اسکینڈل کی تحقیقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 556619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش