0
Tuesday 2 Aug 2016 09:18

سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس، پنجاب پولیس نے بچوں کے اغوا کی روک تھام کیلیے پالیسی تشکیل دیدی

سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس، پنجاب پولیس نے بچوں کے اغوا کی روک تھام کیلیے پالیسی تشکیل دیدی
اسلام ٹائمز۔ سینٹرل پولیس آفس لاہور میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں پالیسی كے بارے میں تمام فیلڈ افسران كو ہدایات جاری كردی گئی ہیں اور افسران كو اس سلسلے میں یہ حكم بھی دیا گیا ہے كہ وہ اس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد كریں گئے۔ لاہور میں آئی جی پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مرتب کی گئی پالیسی كے مطابق ہر ایس ایچ او اس بات كا پابند ہو گا كہ وہ كسی بھی بچے كی گمشدگی یا اغوا كی درخواست موصول ہوتے ہی فوراً مقدمہ درج كرے گا، خاص طور پرجب درخواست نامعلوم افراد كے خلاف ہو گی، مقدمہ درج نہ كرنے میں كسی بھی قسم كی غفلت، كوتاہی اور عدم دلچسپی پر متعلقہ ایس ایچ او كے خلاف كاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پالیسی كے مطابق متعلقہ ایس ایچ او اور تفتیشی افسر مدعیوں كے ساتھ مستقل رابطے میں رہیں گے۔ اس كے علاوہ ریلوے اسٹیشن، لاری اڈوں، درباروں اور پبلك پاركس پر سی سی ٹی وی كیمرے نصب كرنے كے ساتھ ساتھ بلیئرڈ اور ویڈیو گیمز كے كلبوں پر بچوں كی نگرانی اور اغوا كی كاروائیوں كو روكنے كے لیے ہر تھانے كی حدود میں مؤثر پیٹرولنگ كو یقینی بنایا جائے گا۔ پالیسی كے مطابق ایسی تمام دكانیں اور ماركیٹیں جہاں پر كم عمر بچے مزدوری اور ملازمت كرتے ہیں ان کی كی نگرانی بھی پالیسی كا حصہ ہے، فیلڈ افسران كو پیشہ ور بھكاریوں كے خلاف بھی قانون كے مطابق كاروائی كے احكامات بھی جاری كیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 556683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش