0
Sunday 31 Jul 2016 11:18

بھارتی قابض فوج نے نہتے نوجوانوں پر مظالم کی انتہا کر دی، سردار یعقوب

بھارتی قابض فوج نے نہتے نوجوانوں پر مظالم کی انتہا کر دی، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار یعقوب خان نے کہا ہے کہ تمام انتخابی عمل بخیر و خوبی انجام پا گیا ہے اللہ کا شکر ہے کہ آزاد خطے میں کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ نومنتخب ہونے والے تمام افراد کو کامیابی مبارک ہو، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے اور ملک و قوم کی ترقی و فلاح و بہبود کے لیے نیک نیتی اور لگن سے کام کریں گے۔ صدر سردار یعقوب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال انتہائی افسوسناک ہے۔ بھارتی قابض فوج نے نہتے نوجوانوں پر مظالم کی انتہا کر دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حالات آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں اور سیاسی کارکنوں سے اتحاد و اتفاق کا تقاضا کرتے ہیں۔ انتخابات میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے اس لئے سیاسی رہنما اور کارکن تمام تر تلخیاں بھلا کر کشمیر کاز کے لئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بھارتی مظالم کی وجہ سے انتہائی اہم موڑ میں داخل ہو چکا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو کر بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے حریت رہنماؤں کو گرفتار کر کے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھائونی میں بدل دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 556694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش