QR CodeQR Code

کشمیری سارے مل کر کرپٹ نظام کا خاتمہ کریں گے، راجہ فاروق

31 Jul 2016 11:24

اسلام ٹائمز: مرکزی ایوان صحافت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل نواز کے رہنما کا کہنا تھا کہ نظام کی بہتری اور کرپٹ سسٹم کے خاتمے میں عوام سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد کے تعاون کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نامزد وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے ہفتہ کے روز اسمبلی اجلاس سے واپسی پر مرکزی ایوان صحافت کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر راجہ فاروق خان کا کہنا تھا کہ میں بدلا ہوں نہ بدلوں گا، البتہ ہم سارے مل کر کرپٹ نظام کا خاتمہ کریں گے۔ نظام کی بہتری اور کرپٹ سسٹم کے خاتمے میں عوام سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد کے تعاون کی ضرورت ہے۔ آزاد کشمیر میں گڈگورننس کے قیام، میرٹ کی بحالی، روزگار کی فراہمی اور عوام کی توقعات کو پورا کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ عوام نے مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کو جو مینڈیٹ دیا ہے وہ ہمارا سرمایہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 556696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/556696/کشمیری-سارے-مل-کر-کرپٹ-نظام-کا-خاتمہ-کریں-گے-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org