0
Sunday 31 Jul 2016 11:24

کشمیری سارے مل کر کرپٹ نظام کا خاتمہ کریں گے، راجہ فاروق

کشمیری سارے مل کر کرپٹ نظام کا خاتمہ کریں گے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ نامزد وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے ہفتہ کے روز اسمبلی اجلاس سے واپسی پر مرکزی ایوان صحافت کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر راجہ فاروق خان کا کہنا تھا کہ میں بدلا ہوں نہ بدلوں گا، البتہ ہم سارے مل کر کرپٹ نظام کا خاتمہ کریں گے۔ نظام کی بہتری اور کرپٹ سسٹم کے خاتمے میں عوام سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد کے تعاون کی ضرورت ہے۔ آزاد کشمیر میں گڈگورننس کے قیام، میرٹ کی بحالی، روزگار کی فراہمی اور عوام کی توقعات کو پورا کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ عوام نے مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کو جو مینڈیٹ دیا ہے وہ ہمارا سرمایہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 556696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش