QR CodeQR Code

ترکی میں آرمی اسکول بند، ترک صدر کا چیف آف اسٹاف اور خفیہ ایجنسی کو کنٹرول لانے کا اعلان

1 Aug 2016 16:42

اسلام ٹائمز: استنبول سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں ترک صدر نے کہا ہے کہ ترامیم کیلئے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا جائے گا، تمام فوجی کمانڈرز وزیر دفاع کو رپورٹ کریں گے اور ان نئی تبدیلیوں سے فوج مزید مضبوط ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوج کے چیف آف اسٹاف اور خفیہ ایجنسی کو اپنے کنٹرول میں لانا چاہتے ہیں اور تمام فوجی اسکولز بند کرکے ترک ملٹری یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ استنبول سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں ترک صدر نے کہا ہے کہ ترامیم کیلئے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا جائے گا، تمام فوجی کمانڈرز وزیر دفاع کو رپورٹ کریں گے اور ان نئی تبدیلیوں سے فوج مزید مضبوط ہوگی۔ دریں اثناء ناکام فوجی بغاوت میں حکومت کے خلاف اقدام کرنے کے الزام میں ملٹری اکیڈمی کی جیل میں قید 62؍ طلبا اور 758؍ فوجیوں کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 556708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/556708/ترکی-میں-ا-رمی-اسکول-بند-ترک-صدر-کا-چیف-ا-ف-اسٹاف-اور-خفیہ-ایجنسی-کو-کنٹرول-لانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org