QR CodeQR Code

غیر ملکی افواج کے قبضے کے خاتمے اور افغان عوام پر مظالم کے خلاف چین ہماری مدد کرے، افغان طالبان

1 Aug 2016 16:33

اسلام ٹائمز: دوحہ میں افغان طالبان کے دفتر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے دنیا کے مختلف ممالک سے اچھے روابط ہیں اور چین ان میں سے ایک ہے، طالبان وفد نے چینی حکومت کی دعوت پر 18سے 22جولائی تک بیجنگ کا دورہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چین کا دورہ کرنے والے طالبان وفد کی قیادت طالبان قطر آفس کے سربراہ عباس ستانکزئی نے کی، چینی حکام سے ملاقات میں افغانستان میں جاری کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ طالبان ذرائع کا کہنا تھا کہ طالبان کے دنیا کے مختلف ممالک سے اچھے روابط ہیں اور چین ان میں سے ایک ہے، طالبان وفد نے چینی حکومت کی دعوت پر 18سے 22جولائی تک بیجنگ کا دورہ کیا۔ طالبان وفد نے چینی حکام کو افغانستان میں غیرملکی افواج کی دراندازی اور افغان عوام پر مظالم سے آگاہ کیا اور ان مسائل کو عالمی فورم پر اٹھانے اور قابض فوجوں کو افغانستان سے نکالنے میں چین سے مدد کی درخواست کی۔


خبر کا کوڈ: 556717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/556717/غیر-ملکی-افواج-کے-قبضے-خاتمے-اور-افغان-عوام-پر-مظالم-خلاف-چین-ہماری-مدد-کرے-طالبان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org