0
Monday 1 Aug 2016 16:29

فرانس میں ایک پادری کے قتل نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ہم عالمی جنگ میں ہیں، پوپ فرانسس

فرانس میں ایک پادری کے قتل نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ہم عالمی جنگ میں ہیں، پوپ فرانسس
اسلام ٹائمز۔ پولینڈ میں نوجوانوں کے عالمی دن پر پوپ فرانسس نے6 لاکھ نوجوانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ قوم کے لوگوں میں امن اور محبت کی فضاء کو قائم رکھ کر دہشت گردوں کو شکست دیں۔ پولینڈ کے شہر کراکوف میں پوپ فرانس نے تارکین وطن اور پناہ گزینوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں حالیہ دہشت گردی کی لہر اور فرانس میں ایک پادری کے قتل نے یہ واضح کردیا ہے کہ ہم عالمی جنگ میں ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے ہمیں اپنی قوم کو پر امن رکھنا ہوگا۔ اجتماع میں موجود نوجوانوں نے پوپ فرانس کے پیغام کا خیر مقدم کرتے کیا اور دہشت گردی میں ہلاک ہونے والے افراد کے لیے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 556721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش