QR CodeQR Code

عمران خان کی قیادت پر فخر ہے کہ میرا لیڈر کرپٹ نہیں، پرویز خٹک

31 Jul 2016 21:37

اسلام ٹائمز: مانسہرہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرویزخٹک نے کہا کہ ہم نے عوام کو عزت نفس کی بحالی، کرپشن کے خاتمے جیسے میگا پروجیکٹس دیئے۔ جب میں نے وزارت چھوڑ کرپی ٹی آئی جوائن کی توکہا گیاغلطی کررہا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے صوبے کے تمام محکموں میں شفافیت اور دیانتداری کی قابل تقلید مثال قائم کر دی ہے۔ مانسہرہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کو عزت نفس کی بحالی، کرپشن کے خاتمے جیسے میگا پروجیکٹس دیئے۔ جب میں نے وزارت چھوڑ کرپی ٹی آئی جوائن کی توکہا گیاغلطی کررہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اگر تحریک انصاف میں نہ جاتا تو لوگوں کو کیا کہتا کہ میرا لیڈر نوازشریف یا آصف زرداری ہے۔ مجھے عمران خان کی قیادت پر فخر ہے کہ میرا لیڈر کرپٹ نہیں۔ اس کے دامن پر ایک پیسے کی بے ایمانی کا داغ نہیں۔ ہم 7 اگست سے ایسی تحریک چلائینگے کہ حکومت بھی حیران رہ جائےگی۔


خبر کا کوڈ: 556880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/556880/عمران-خان-کی-قیادت-پر-فخر-ہے-کہ-میرا-لیڈر-کرپٹ-نہیں-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org