0
Sunday 31 Jul 2016 22:54

ترکی میں تمام فوجی اسکولز بند، فوج اور خفیہ ایجنسی صدر کے ماتحت

ترکی میں تمام فوجی اسکولز بند، فوج اور خفیہ ایجنسی صدر کے ماتحت
اسلام ٹائمز۔ ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد سے ملک میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور ترک صدر نے ملک بھر میں فوج کے ماتحت چلنے والے تمام اسکولوں کو بند کرنے کے ساتھ فوج اور مرکزی خفیہ ایجنسی کو بھی اپنے ماتحت رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ملک میں فوج کے ماتحت چلنے والے تمام اسکولز بند کر کے ان کی جگہ ایک عسکری یونی ورسٹی قائم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پارلیمنٹ کی منظوری سے ملک میں فوجی اصلاحات بھی لائی جائیں گی، جس کے تحت فورسز کی تعداد کم کر کے ان کی صلاحیت بڑھائی جائے گی، فوج اور حساس اداروں کے سربراہ بھی صدر کو جوابدہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ 15 جولائی کو ترکی میں کی جانے والی فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد سے اب تک ملک میں 100 سے زائد جرنیلوں سمیت 1700 فوجی اہلکاروں کو برطرف کیا جا چکا ہے، سرکاری اداروں میں کام کرنے والے 66 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے 142 میڈیا اداروں کو بند کیا جا چکا ہے اور متعدد صحافی بھی زیر حراست ہیں۔
خبر کا کوڈ : 556891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش