QR CodeQR Code

گلگت اسکردو روڈ کا ٹینڈر اگست کے آخری ہفتے میں ہو جائیگا، فدا ناشاد

1 Aug 2016 02:49

اسلام ٹائمز: سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی کی آئینی حیثیت کا مسئلہ تب حل ہو گا جب وزیراعظم کی مصروفیات کم ہوں گی اور وہ گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ اسکردو روڈ کا ٹینڈر اگست کے آخری ہفتے میں ہونے کی امید ہے، تاہم روڈ پر واقع پلوں کا ٹینڈر ہو چکا ہے اور ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو مل گیا ہے۔ مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظیم اسکردو روڈ کا خود افتتاح کرچکے ہیں اس لئے اس کے نہ بننے کا سوال پیدا نہیں ہوتا، کوئی شک نہیں کہ بعض عناصر نہیں چاہتے ہیں کہ روڈ تعمیر ہو اور مسلم لیگ نون کی مقبولیت میں اضافہ ہو جائے۔ ہماری پارٹی قیادت انتہائی سنجیدگی کے ساتھ روڈ کی تعمیر کے لئے کوشش کر رہی ہے اس لئے توقع ہے کہ روڈ کا ٹینڈر جلد ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئینی حیثیت کا مسئلہ تب حل ہو گا جب وزیراعظم کی مصروفیات کم ہوں گی اور وہ گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 556897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/556897/گلگت-اسکردو-روڈ-کا-ٹینڈر-اگست-کے-آخری-ہفتے-میں-ہو-جائیگا-فدا-ناشاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org