QR CodeQR Code

موجودہ حکومت تین سالوں میں معاشی استحکام لانے میں کامیاب ہوگئی ہے، طلال چوھدری

3 Aug 2016 04:55

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں تحریک انصاف کوبد ترین شکست سے یہ بات عیاں ہوگئی ہے کہ ملک کے عوام مسلم لیگ (ن) کی مثبت، عوام دوست اور خصوصاً کشمیر پالیسیوں کو پسند کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد کے رہنما اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری محمد طلال چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں تحریک انصاف کوبد ترین شکست سے یہ بات عیاں ہوگئی ہے کہ ملک کے عوام مسلم لیگ (ن) کی مثبت، عوام دوست اور خصوصاً کشمیر پالیسیوں کو پسند کرتے ہیں، جبکہ دھرنے والوں کو پسند نہیں کرتے بلکہ انہیں ترقی کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تین سالوں میں معاشی استحکام لانے میں کامیاب ہوگئی ہے، آزاد کشمیر میں پر امن انتخابات جمہوری قوتوں کی فتح ہے۔


خبر کا کوڈ: 557063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/557063/موجودہ-حکومت-تین-سالوں-میں-معاشی-استحکام-لانے-کامیاب-ہوگئی-ہے-طلال-چوھدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org