0
Monday 1 Aug 2016 11:50

نظریات کو قریب لانے کیلئے سعودی عرب اور روس کے درمیان ہم آہنگی اور صلاح و مشورہ جاری ہے، عادل الجبیر

نظریات کو قریب لانے کیلئے سعودی عرب اور روس کے درمیان ہم آہنگی اور صلاح و مشورہ جاری ہے، عادل الجبیر
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے روس کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے اس ملک کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عادل الجبیر نے ایک بیان میں کہ جسے روزنامہ الریاض نے اتوار کو شائع کیا، کہا ہے کہ سعودی عرب، بحران شام میں روس کے ساتھ اختلاف نظر کے باوجود، اس ملک کے ساتھ بہترین سیاسی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرے گا۔ عادل الجبیر نے کہا کہ تیل، انرجی، مشترکہ سرمایہ کاری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسے میدانوں میں ریاض اور ماسکو کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے لئے مختلف پروگرام موجود ہیں۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ بحران شام کے بارے میں نظریات کو قریب لانے کے لئے سعودی عرب اور روس کے درمیان ہم آہنگی اور صلاح و مشورہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 557065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش