0
Tuesday 2 Aug 2016 09:14

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے گوادر صنعتی زون کے قیام سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا، میاں طاہر جمیل

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے گوادر صنعتی زون کے قیام سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا، میاں طاہر جمیل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی میاں طاہر جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے، جس کے باعث پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مستحکم اور خوشحال ریاست کے طور پر جانا جائے گا۔ فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا اس منصوبہ کی تکمیل سے عوام کے لئے روزگار اور کاروبار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے، ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا، جبکہ نئی منڈیاں ملیں گی اور تجارت کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ میں شامل گوادر صنعتی زون میں 300 سے زائد صنعتی یونٹس کے قیام سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 557071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش