0
Tuesday 2 Aug 2016 09:11

ضلعی امن کمیٹیوں میں فورتھ شیڈول افراد کی شمولیت کا انکشاف، تشکیل نو کا امکان

ضلعی امن کمیٹیوں میں فورتھ شیڈول افراد کی شمولیت کا انکشاف، تشکیل نو کا امکان
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ پنجاب کی طرف سے ملنے والی ہدایات کی روشنی میں سرگودہا ڈویژن کے چاروں اضلاع کی امن کمیٹیوں کی تشکیل نو پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر فورتھ شیڈول میں شامل افراد و شخصیات کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے، جس کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ فورتھ شیڈول میں شامل بعض شخصیات ضلعی امن کمیٹیوں کے ممبران کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کو موثر بنانے کے لیے کیبنٹ سب ڈویژن کی طرف سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور سول ایڈمنسٹریشن کی توجہ اس طرف مبذول کراتے ہوئے تشویش ظاہر کی گئی ہے، جس کے بعد وزارت داخلہ پنجاب نے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ایسے ممبران کی تفصیلات ارسال کی جائیں، جو ضلعی امن کمیٹیوں اور فورتھ شیڈول فہرستوں میں شامل ہیں۔ جبکہ ان شخصیات کے بارے میں مختلف نوعیت کی معلومات اور تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں، جس کے بعد ضلعی امن کمیٹیوں کے موجودہ سیٹ اپ کو برقرار رکھنے یا تشکیل نوکا فیصلہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 557079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش