0
Monday 1 Aug 2016 19:38

طورخم سرحد پرسیکورٹی گیٹ آج سے فعال ہو جائے گا

طورخم سرحد پرسیکورٹی گیٹ آج سے فعال ہو جائے گا
اسلام ٹائمز۔ طورخم سرحد پر سیکورٹی گیٹ آج سے فعال ہو جائے گا، گیٹ کی تعمیر سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں افغان باشندوں کی آمدورفت کو روکا جاسکے گا۔ ذرائع کے مطابق افغان سرحد سے متصل طورخم بارڈر پر سکیورٹی گیٹ آج سوموار سے فعال ہوجائے گا۔ افغان حکومت کی طرف سے اعتراض کے باوجود پاکستان سرحد گزرگاہ کو محفوظ کرنے کے لئے سکیورٹی بڑھانا چاہتا ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ گیٹ کی تعمیر سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں افغان باشندوں کی آمدورفت کو روکا جاسکے گا۔ دوسری جانب پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد کی نگرانی کے لئے حالیہ اقدامات انسداد دہشت گردی کی کوششوں کا اہم حصہ ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے سرکاری ریڈیو کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ دوطرفہ تعاون کو بہتر بنانے کے لئے ایک ورکنگ گروپ قائم کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 557114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش